HFM پارٹنرز پروگرام بے مثال فوائد کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے:
یہ گائیڈ لائنز خاص طور پر ان افراد کے لیے تیار کی گئی ہیں جو سوشل میڈیا، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر سرگرم ہیں یا اپنی ویب سائٹ چلاتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز آپ کے سامعین سے رابطے کا اہم ذریعہ ہیں اور HFM برانڈ کو فروغ دینے کے طاقتور ٹولز بھی ہیں۔
HFM پارٹنر کے طور پر، آپ ہمارے برانڈ کی رسائی کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، اس لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کا شائع کردہ مواد ہماری برانڈ کی اقدار اور وژن کی عکاسی کرے۔
براہ کرم ہماری مارکیٹنگ اور برانڈنگ گائیڈ لائنز کو غور سے پڑھنے کے لیے وقت نکالیں۔ یہ آپ کو اپنی کوششوں سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے میں مدد دیں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ آپ کی مارکیٹنگ HFM کی ریگولیٹری ہم آہنگ پالیسیز کے مطابق ہو۔
HFM ایماندار، عیاں اور شفاف ہے۔ کلائنٹس سے رابطے میں وضاحت انتہائی اہم ہے، اور مارکیٹنگ کا کسی بھی گمراہ کن مواد سے پاک ہونا ضروری ہے۔
صارفین سے وابستگی
دنیا بھر کے لاکھوں ٹریڈرز نے ہماری صارف دوست اور قابلِ اعتماد سروس کی بنیاد پر ہمیں منتخب کیا ہے۔ صداقت، ایمانداری اور جوابدہی ہمارے اس مشن کا بنیادی حصہ ہیں جس کا مقصد بہترین ٹریڈنگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔
اعلیٰ معیار
ایک دہائی سے زائد کی ثابت شدہ کامیابی، وفادار صارفین اور متعدد ایوارڈز کے ساتھ ہم مسلسل عمدگی کی راہ پر گامزن ہیں اور بہترین نتائج فراہم کر رہے ہیں۔
جدت
ہم یقین رکھتے ہیں کہ جدت مستقبل کی تشکیل کی کنجی ہے۔ روایتی طریقوں کو چیلنج کرنے، تبدیلی کو قبول کرنے، اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ہماری وابستگی نے ہمیں فِن ٹیک کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ایک مستقبل شناس رہنما کے طور پر قائم کیا ہے۔
تعاون
ہماری کامیابی باہمی احترام، اعتماد اور اشتراکِ عمل پر مبنی ہے۔ ہم ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اجتماعی کامیابی حاصل کرتے ہیں اور انفرادی کردار سے بڑھ کر اپنی ٹیم کا ساتھ دیتے ہیں۔
بہترین ٹریڈنگ تجربہ فراہم کرنے کے لئے
مواد شیئر کرتے وقت یہ بہت ضروری ہے کہ غیر حقیقی وعدوں یا ایسی باتوں سے گریز کیا جائے جو کلائنٹس کو گمراہ کر سکتی ہوں، خاص طور پر فوری منافع یا آسان کمائی سے متعلق دعوں سے۔
ٹریڈنگ پیسہ کمانے کا کوئی یقینی طریقہ نہیں ہے، اور ممکنہ منافع کو کبھی بھی آسان یا مستقل نہیں دکھانا چاہیے۔
یہ تاثر دینا بھی درست نہیں کہ کوئی بھی شخص فوری طور پر ایک تجربہ کار یا پروفیشنل ٹریڈر جیسی مہارت حاصل کر سکتا ہے۔ ٹریڈنگ میں وقت، سیکھنے اور مشق کی ضرورت ہوتی ہے۔
HFM میں، ہم اپنے کلائنٹس کو مناسب ٹولز اور علم کے ذریعے بااختیار بنانے میں یقین رکھتے ہیں۔ اسی لیے جب وہ ٹریڈنگ میں نئے ہوتے ہیں تو ہم انہیں اپنے تعلیمی وسائل استعمال کرنے اور حقیقی سرمایہ کاری سے پہلے اعتماد بڑھانے کے لیے ڈیمو اکاؤنٹ سے آغاز کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
HFM پارٹنر کے طور پر مارکیٹنگ کرتے وقت آپ کو چاہیے کہ:
اجتناب کریں
استعمال کریں
یہ بہت ضروری ہے کہ کلائنٹس کو کبھی یہ تاثر نہ ملے کہ CFDs کی ٹریڈنگ کسی مخصوص منافع یا سرمایہ کاری پر یقینی واپسی کی ضمانت دیتی ہے۔ خواہ اسٹریٹیجی کیسی ہی ہو، ٹریڈنگ ہمیشہ رسک پر مشتمل ہوتی ہے اور نتائج کی یقین کے ساتھ پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔ٓ
اسٹریٹیجیز یا مارکیٹ کارکردگی پر بات کرتے وقت ہمیشہ واضح کریں کہ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کی ضمانت نہیں دیتی، اور اپنے سامعین کو یاد دلائیں کہ سرمایہ کھونے کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔
غیر حقیقی یا آسان منافع پر توجہ دینے کے بجائے، کلائنٹس کو مناسب ٹریڈنگ تعلیم میں وقت لگانے کی ترغیب دیں۔ علم اور مہارت پیدا کرنا ایک پراعتماد اور ذمہ دار ٹریڈر بننے کا بہترین راستہ ہے۔
اجتناب کریں
حوصلہ افزائی کریں
HFM برانڈ کی اقدار کے مطابق، مارکیٹنگ کسی بھی گمراہ کن مواد سے پاک ہونی چاہیے۔ تمام بیانات متوازن ہوں، ہمارے برانڈ کے مطابق ہوں، اور صرف انہی چیزوں کی عکاسی کریں جو HFM فراہم کرتا ہے۔
گمراہ کن مواد سے مراد کوئی بھی اشتہار، پیغام یا پروموشنل مواد ہے جو غلط بیانات، معلومات چھپانے، مبالغہ آرائی یا غیر واضح انداز کے ذریعے سامعین کو کسی پروڈکٹ یا سروس کی نوعیت، خصوصیات، فوائد، خطرات یا کارکردگی کے بارے میں گمراہ کرنے یا دھوکہ دینے کا سبب بنے۔
اجتناب کریں
استعمال کریں
اپنے ڈومین، چینل اور سوشل میڈیا پروفائلز کے نام منتخب کرتے وقت، اور HFM سے متعلق اصطلاحات یا کی ورڈز استعمال کرتے وقت کاپی رائٹ کی خلاف ورزی سے بچیں۔
HFM پارٹنر کے طور پر، آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ درج ذیل کام نہیں کریں گے:
اپنی ویب سائٹ کا ڈومین سیٹ اپ کرتے وقت، براہِ کرم ٹائٹل میں HFM برانڈ نام استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس سے کسی بھی قسم کی الجھن یا یہ تاثر پیدا ہونے سے بچاؤ ہوتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کمپنی کی ملکیت ہے، اور یہ ہمیں کاپی رائٹ قواعد کے مکمل مطابق رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
اجتناب کریں
استعمال کریں
سوشل میڈیا پروفائل بناتے وقت، براہ کرم اپنے یوزر نیم یا پیج ٹائٹل میں HFM برانڈ نیم استعمال نہ کریں۔
یہ ہمارے کاپی رائٹس کی حفاظت کرتا ہے اور کسی بھی الجھن سے بچاتا ہے کہ آپ کا پروفائل کمپنی کا آفیشیل اکاؤنٹ ہے۔
اجتناب کریں
استعمال کریں
HFM پارٹنرز کو برانڈ بڈنگ میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ اس سے مراد HFM برانڈ نام کو اس انداز میں استعمال کرنا ہے کہ وہ کمپنی کی اپنی پیڈ سرچ کوششوں کے ساتھ مقابلہ کرے اور کلائنٹس کے لیے الجھن کا باعث بنے۔
بڑے اشتہاری نیٹ ورکس (مثلاً Facebook، Google) استعمال کرتے وقت، اپنی تشہیری مہمات چلاتے ہوئے HFM، HF Markets اور ہمارے برانڈ ناموں کی تمام مختلف صورتوں جیسے برانڈ کی ورڈز استعمال کرنا ممنوع ہے۔
ہمارے قابلِ قدر پارٹنرز میں سے ایک ہونے کے ناطے، ہم آپ کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ درج ذیل ریگولیٹری تقاضوں اور گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔
آپ کی تشہیری سرگرمیاں ہمیشہ واضح، منصفانہ اور ہر قسم کے گمراہ کن مواد سے پاک ہونی چاہئیں۔
شفافیت برقرار رکھنے کے لیے، براہِ کرم یقینی بنائیں کہ تمام دستبرداری اعلامیے اور رسک وارننگز ضرورت کے مطابق آسانی سے پڑھی جا سکیں۔
یہ منظور شدہ رسک وارننگز ہیں جنہیں آپ استعمال کر سکتے ہیں:
مکمل ورژن
خطرے کا انتباہ: لیوریج شدہ پراڈکٹس جیسے کہ فاریکس اور ڈیریویٹوز کی ٹریڈنگ تمام سرمایہ کاروں کے لیے موزوں نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں اس میں آپ کے سرمائے کو بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ براہِ کرم یقینی بنائیں کہ آپ اپنے سرمایہ کاری کے مقاصد اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریڈنگ سے پہلے شامل خطرات کو پوری طرح سمجھیں، اور ضرورت پڑنے پر آزادانہ مشورہ حاصل کریں۔ براہ مہربانی خطرے کے اعلامیہ کو مکمل طور پر پڑھیں۔
مختصر ورژن
خطرے کا انتباہ: آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے۔
براہِ کرم یاد رکھیں کہ آپ کو کبھی بھی مالی مشورہ، سفارشات، یا ٹریڈنگ سگنلز یا ٹپس فراہم نہیں کرنی چاہئیں۔
آپ کی جانب سے شیئر کی جانے والی کسی بھی معلومات کو کسی بھی صورت میں ذاتی سرمایہ کاری رہنمائی کے طور پر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔
اجتناب کریں
پروموٹ کریں
ہمیشہ صرف قابلِ اعتماد تھرڈ پارٹی مارکیٹ تجزیے کا حوالہ دیں، معلومات کا ماخذ فراہم کریں، اور درج ذیل دستبرداری کا اعلامیہ شامل کریں:
دستبرداری کا اعلامیہ: یہ مارکیٹنگ کا مواد محض معلوماتی مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا ہے اور اس کو مالیاتی انسٹرومنٹس کی ٹریڈنگ کا مشورہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔ ماضی کی کارکردگی کی نشاندہی پر مشتمل معلومات مستقبل کی کارکردگی کی ضمانت نہیں ہوتیں۔ صارفین تسلیم کرتے ہیں کہ لیوریج شدہ پراڈکٹس کی ٹریڈنگ خطرناک ہوتی ہے اور وہ اس کی یا اس نوعیت کی کسی سرمایہ کاری کی تنہا ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
اس ابلاغ کو ہماری پیشگی تحریری اجازت کے بغیر دوبارہ پیش یا تقسیم نہ کیا جانا ضروری ہے۔
HFM کے بارے میں آپ جو کچھ بھی شیئر کریں وہ واضح، آسان فہم اور ایماندارانہ ہونا چاہیے۔ درستگی انتہائی اہم ہے، اس لیے براہِ کرم اس بات کی دوبارہ جانچ کر لیں کہ آپ کی شامل کردہ تمام معلومات اور اعداد و شمار درست ہوں۔ اگر کسی بات میں شک ہو تو ہمیشہ ہماری آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب معلومات سے رجوع کریں۔
اجتناب کریں
استعمال کریں
کلائنٹس کو ہدف بناتے وقت، آپ کو ہمیشہ صرف انہی پروڈکٹس/سروسز کا ذکر کرنا چاہیے جو HF Markets SV Ltd کے تحت کلائنٹس کے لیے دستیاب ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے وصول کنندگان مکمل طور پر باخبر ہوں:
تمام ٹریفک قابل قبول ذرائع سے آنی چاہیے۔ HFM صرف اُن صارفین کو اپنی خدمات پروموٹ کرنے کے لیے پُرعزم ہے جنہوں نے ہدفی اشتہارات وصول کرنے کی رضامندی دی ہو۔ تمام ٹریفک کی نگرانی کی جاتی ہے، اور کسی بھی مصنوعی طور پر بڑھائے گئے انگیجمینٹ میٹرکس یا کم معیار کی ٹریفک کو دھوکہ دہی سمجھا جائے گا اور غیر معتبر قرار دیا جائے گا۔ ایک ہی پارٹنر کے تحت ڈپلیکیٹ صارفین کی رجسٹریشن کو غیر معتبر ٹریفک کی بنیادی علامت سمجھا جاتا ہے۔
پارٹنرز کسی بھی ایسے ملک سے مارکیٹنگ یا اشتہاری سرگرمیاں انجام نہیں دیں گے اور نہ ہی ٹریفک حاصل کریں گے جہاں HFM اپنی خدمات فراہم نہیں کرتا:*
HFM امریکہ، کینیڈا، سوڈان، شام، ایران، شمالی کوریا، متحدہ عرب امارات، یورپی اقتصادی علاقہ، برطانیہ، افغانستان، آسٹریلیا، بیلجیم، بوسنیا و ہرزیگووینا، برطانوی بحر ہند کا علاقہ، برما، کونگو (جمہوریہ)، کیوبا، قبرص، اریٹیریا، ایسواتینی، گنی، ہیٹی، کوسوو، لیبیا، ماریشس، میانمار، شمالی ماریانا جزائر، پورٹو ریکو، سینٹ ونسنٹ اور گرینیڈائنز، سیشلز، سیرا لیون، جنوبی سوڈان، ترکی، شمالی قبرص کی ترک جمہوریہ، وانواٹو، اور یمن سے کلائنٹس قبول نہیں کرتا۔
*کمپنی اپنی مکمل صوابدید پر کسی بھی وقت محدود جغرافیائی علاقوں (GEOs) کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
پابندیاں
اجازت یافتہ ذرائع
آپ کے پارٹنر ایریا میں تمام ضروری ٹولز دستیاب ہیں، جن میں بینرز، لینڈنگ پیجز، اسکرین شاٹس اور مزید شامل ہیں۔ .یہ مارکیٹنگ میٹیریلز مختلف ڈیزائنز اور زبانوں میں دستیاب ہیں تاکہ آپ کے سامعین کے مطابق ہوں۔
اگر آپ کچھ مختلف استعمال کرنا چاہتے ہیں تو استعمال سے پہلے منظوری کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
بینرز پوسٹ کرنا آپ کے سوچ سے کہیں زیادہ آسان ہے! آغاز کے لیے یہ سادہ مرحلہ وار گائیڈ دیکھیں:
مرحلہ 1:
اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں اور Partners سیکشن کے تحت Marketing Tools پر جائیں۔
وہاں سے آپ تمام منظور شدہ مارکیٹنگ میٹیریلز دیکھ اور منتخب کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 2:
سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا چاہتے ہیں؟
Marketing Tools پر جائیں، Online Marketing Material منتخب کریں، پھر Social Media Banners منتخب کریں۔
اپنے منتخب کردہ بینر کو شیئر کرنے کے لیے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم منتخب کریں۔
یقینی بنائیں کہ آپ اُس اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہیں جہاں سے پوسٹ کرنا چاہتے ہیں، اور یہ خودکار طور پر آپ کے سوشل میڈیا پیج پر پوسٹ ہو جائے گا۔
پھر “Get Banner Code” پر کلک کریں تاکہ اسے کاپی کر کے مطلوبہ جگہ پر پیسٹ کیا جا سکے۔
آپ کو HFM لوگو اور دیگر مارکیٹنگ میٹیریلز اپنے پارٹنر ایریا میں مل جائیں گے۔
ہم نے اپنے لوگو اور اس کی مختلف شکلوں کو مخصوص انداز میں استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے، لہٰذا ان میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں کی جانی چاہیے۔
اپنی برانڈنگ کو یکساں رکھنے کے لیے، براہِ کرم درست استعمال اور ممنوعہ استعمال کی مثالوں سے رہنمائی لیں۔
HFM LOGO سیاہ ورژن
HFM LOGO سفید ورژن
HFM LOGO سیاہ ایک رنگ
HFM LOGO سفید ایک رنگ
جب HFM کو پروموٹ کریں تو براہِ کرم درج ذیل رنگ استعمال کریں:
HEX #FFFFFF
RGB 255 255 255
CMYK 0 0 0 0
HEX #000000
RGB 0 0 0
CMYK 0 0 0 100
PANTONE BLACK C
HEX #CD0511
RGB 205 5 17
CMYK 0 100 100 10
PANTONE 485C
Roboto Flex
Roboto Flex Light
20 pt
Roboto Flex Regular
24 pt
Roboto Flex Medium
30 pt
Roboto Flex Bold
36 pt
HFM ایک ہی لفظ ہے۔
یقینی بنائیں کہ 'H', 'F' اور 'M' ہمیشہ بڑے حروف میں لکھے جائیں۔
قانونی اطلاع: HFM، HF Markets Group کا ایک متحدہ برانڈ نام ہے جو عالمی لائسنس یافتہ اداروں پر مشتمل ہے۔ HF Markets Group کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں۔
خطرے کا انتباہ: Forex اور CFDs جیسے لیوریجڈ پروڈکٹس کی ٹریڈنگ تمام سرمایہ کاروں کے لیے موزوں نہیں ہو سکتی کیونکہ ان میں آپ کے سرمائے کے لیے وسیع خطرہ شامل ہوتا ہے۔ براہِ کرم ٹریڈنگ سے پہلے اپنے سرمایہ کاری کے مقاصد اور تجربے کی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے شامل خطرات کو مکمل طور پر سمجھ لیں، اور ضرورت پڑنے پر آزادنہ مشورہ حاصل کریں۔
دستبرداری کا اعلامیہ: یہ مواد صرف عمومی مارکیٹنگ کمیونیکیشن کے طور پر معلوماتی مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ اس کمیونیکیشن میں شامل کوئی بھی چیز سرمایہ کاری کے مشورے، سرمایہ کاری کی سفارش، یا کسی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خرید و فروخت کی ترغیب کے طور پر نہیں سمجھی جانی چاہیے۔ ہم فراہم کردہ معلومات کی درستگی یا مکمل ہونے کے حوالے سے کوئی نمائندگی نہیں کرتے اور نہ ہی کسی ایسی سرمایہ کاری سے ہونے والے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے جو اس کمیونیکیشن میں فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہو۔ اس مواصلت کو ہماری پیشگی تحریری اجازت کے بغیر دوبارہ پیش یا مزید تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔
ہم ممکنہ اور موجودہ پارٹنرز سے رابطے پر ہمیشہ خوش ہوتے ہیں، لہٰذا ایوارڈ یافتہ HFM پارٹنر پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بلا جھجھک ہم سے رابطہ کریں۔
ہماری ٹیم ہر مرحلے پر آپ کی مدد کے لیے موجود ہے!